سعودی عرب: بیرون ملک سفری پابندی اٹھائے جانے کا جلد اعلان متوقع

خلیجی تعاون کونسل کے باشندوں کو پہلے ہی مملکت میں آمدورفت کی اجازت دی جا چکی ہے۔ اسی طرح ایسے غیرملکی شہری جن کے پاس سعودی عرب کا ایگزیٹ اور واپسی ویزہ ہے وہ بھی بیرون ملک سفر کر سکیں گے۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

دبئی: سعودی عرب کی وزارت اخلہ کی طرف سے کل منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی بیرون ملک سفر پرعاید کی جانے والی پابندی کے خاتمے کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'کووڈ 19' کی وجہ سے حکومت نے چند ماہ قبل بیرون ملک سفری پابندی کا فیصلہ کیا تھا تاہم جلد ہی یہ پابندی اٹھا لی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 25 محرم 1442ھ بہ مطابق 13 ستمبر 2020ء کو مملکت میں آمد و رفت کی اجازت دینے کے لیے یکم جنوری 2021ء کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ اس حوالے سے حکومت جلد ہی اعلان کرے گی اور شہریوں‌ کے بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔


بیان میں خلیجی تعاون کونسل کے باشندوں کو پہلے ہی مملکت میں آمدورفت کی اجازت دی جا چکی ہے۔ اسی طرح ایسے غیرملکی شہری جن کے پاس سعودی عرب کا ایگزیٹ اور واپسی ویزہ ہے وہ بھی بیرون ملک سفر کر سکیں گے۔

بیرون ملک سے آمد ورفت کے لیے سفری اجازت کو صحت کے 'ایس اوپیز' کے ساتھ مشروط کیا ہے۔ باہر سے آنے والوں کو سعودی عرب میں داخلے سے پہلے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کی اپنی میڈیکل رپورٹ پیش کرنی ہوگی جس میں کرونا کی وبا سے محفوظ ہونے کا ثبوت دیا گیا ہو۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔