سعودی عرب: کورونا کی ویکسین ایجاد کرنے کا دعویٰ کرنے والا پاکستانی گرفتار

ریاض پولیس کے مطابق اقامہ کے نظام کی خلاف ورزی کے مرتکب ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا گیا۔ اس نے خود کو ’ماہر صحت‘ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کورونا ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

سعودی عرب: کورونا کی ویکسین ایجاد کرنے کا دعوی کرنے والا پاکستانی گرفتار
سعودی عرب: کورونا کی ویکسین ایجاد کرنے کا دعوی کرنے والا پاکستانی گرفتار
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب میں پولیس نے بدھ کے روز ایک غیر ملکی کو گرفتار کر لیا ہے جو مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ اس شخص نے لوگوں سے مال بٹورنے کے مقصد سے کورونا وائرس کی ویکسین ایجاد کرنے کا دوا کیا تھا۔

ریاض پولیس کے مطابق اقامہ کے نظام کی خلاف ورزی کے مرتکب اس غیر ملکی کو وادی الدواسر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ اس نے خود کو "ماہر صحت" کی حیثیت دے کر دعویٰ کیا تھا کہ وہ کورونا کے خلاف ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پکڑا جانے والا غیر ملکی پاکستانی شہریت رکھتا ہے۔ وہ عمر کی پانچویں دہائی میں ہے۔


واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے بدھ کے روز پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا وائرس کے 1325 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ اس دوران مزید 5 افراد فوت ہو گئے۔ اس طرح سعودی عرب میں اب تک اس وبائی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 157 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 169 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Apr 2020, 8:11 PM