رئیسی نے ایران کے صدر کی حیثیت سے حلف لیا

تقریب میں ایرانی اراکین پارلیمان اور 70 سے زائد ممالک کے مہمانوں نے شرکت کی اورتقریب کو سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی فائل تصویر آئی اے این ایس
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ابراہیم رئیسی نے کل پارلیمنٹ میں ایران کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف لیا۔ پوری دنیا کی نظریں ابراہیم رئیسی پر لگی ہوئی ہیں کہ ان کےصدر بننے کے بعد ایران میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوں گی یا نہیں۔مبصرین کی رائے میں کسی بھی تبدیلی کےامکانات بہت کم ہیں۔

تقریب میں ایرانی اراکین پارلیمان اور 70 سے زائد ممالک کے مہمانوں نے شرکت کی اورتقریب کو سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔ مسٹر رئیسی نے ایران کی سرحدوں اور سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی آزادی کو تحفظ فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔


رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رئیسی اتوار تک پارلیمنٹ میں اپنی کابینہ کا تعارف کرائیں گے ۔مسٹر رئیسی 18 جون کو ایران کے نئے صدر منتخب ہوئے تھے اور منگل کو سپریم لیڈر کے فرمان اور جمعرات کو پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔