اسرائیل اور یو اے ای کے بڑھتے رشتے، تاریخی سمجھوتہ پر دستخط

اسرائیل نے ویسٹ بینک علاقے میں قبضہ کرنے کا منصوبہ ملتوی کردیا ہے ۔ اس سمجھوتہ سے مغربی ایشیا میں اسرائیل کی موجودگی کو بھی طاقت ملے گی۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ الجزیرہ
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ الجزیرہ
user

یو این آئی

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سفارتی تعاون کے لئے جمعرات کو تاریخی سمجھوتے پر دستخط کئے۔ اس سمجھوتے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے اس سمجھوتے کی اطلاع دی۔ اس سمجھوتے کے بعد یو اے ای اور اسرائیل کے مابین ڈپلومیٹ تعلقات کی نئی شروعات ہوگی۔ وہائٹ ہاؤس نے اطلاع دی ہے کہ اس سمجھوتے کے سبب اسرائیل نے ویسٹ بینک علاقے میں قبضہ کرنے کا منصوبہ ملتوی کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغربی ایشیا میں اسرائیل کی موجودگی کو بھی طاقت ملے گی۔


اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو، ابوظہبی کے کراؤنس پرنس شیخ محمد بن زائد اور دونالڈ ٹرمپ کے مابین جمعرات کو فون پر ہوئی بات چیت کے بعد اس سمجھوتے کو منظوری دی گئی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے مغربی ایشیاء میں امن قائم ہوگا۔ دونوں ممالک آئندہ ہفتوں میں سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پرواز، سیکیورٹی، ٹیلی مواصلات اور دیگر امور سے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گے۔


اس معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین سیاسی تعلقات کاآغا ہوگا جس کے تحت متحدہ عرب امارات اور اسرائیل سفارتخانے بھی کھولیں گے۔ اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج ہمارے دو دوست ممالک کے مابین تاریخی امن معاہدہ ہوا ہے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات بھی کورونا وائرس ویکسین کے میدان میں مل کر کام کریں گے۔ مل کر کام کرنا ان خطوں کے مسلمان، عیسائی اور یہودی لوگوں کی صحت کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوگا۔


امریکہ نے کہا ہے کہ یہ تاریخی سفارتی کامیابی مغربی ایشیاء کے خطے میں امن کو آگے بڑھائے گی۔ اس معاہدے سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی شہریوں کی زندگیاں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید نے اس معاہدے پر ثالثی کی کوششوں پر مسٹر ٹرمپ کی ستائش کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔