وزارت حج وعمرہ نے عمرہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے اعتمرنا ایپ لانچ

سعودی حکومت نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کو مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت حج کی اعتمرنا ایپ Android اور ioS فونز استعمال کرنے والے صارفین اپیل اسٹور اور پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

وزارت حج وعمرہ نے عمرہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے اعتمرنا ایپ لانچ
وزارت حج وعمرہ نے عمرہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے اعتمرنا ایپ لانچ
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ اور زیارت کے علاوہ مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ لانچ کر دی ہے۔ سعودی شہری و ملک میں مقیم غیر ملکی ’’اعتمرنا‘‘ کے ذریعے رجسٹریشن کر کے عمرہ اور زیارت کے لیے اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت حج کی اعتمرنا ایپ Android اور ioS فونز استعمال کرنے والے صارفین اپیل اسٹور اور پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ، زیارت اور مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت ناموں کے اجرا کے علاوہ صرف طواف کا اجازت نامہ، مسجد قبا، مسجد شہدائے احد اور جبل نور کی زیارت کے لیے بھی اجازت نامہ حاصل کیا جا سکتا ہے‘۔


واضح رہے کہ سعودی حکومت نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کو مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمرہ، مسجد نبوی میں روضہ اطہر کی زیارت یا مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کو منظم کرنے کے لیے خواہشمند کو پہلے اعتمرنا ایپ کے ذریعہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

ابتدائی طور پر روزانہ کی بنیاد پر 6 ہزار افراد کو مختلف اوقات میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی جا ئے گی۔ ہر گروپ میں ایک ہزار معتمرین کو موقع فراہم کیا جائے گا، مخصوص ایپ کے ذریعہ یومیہ 6 گروپ ترتیب دیے جائیں گے۔ بعد ازاں 18 اکتوبر سے عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا کر15 ہزار کردی جائے گی۔

(العربيہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔