سعودی عرب میں لوک داستانوں نے شہد میلے کی رونقیں بڑھا دیں

رجال المع میں منعقدہ شہد نمائش میں شہد کی اقسام اور اس کے طبی، غذائیت اور معاشی فوائد کو متعارف کرانے کے لیے بھی بھرپور رہ نمائی کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کے علاقے عسیر میں رجال المع میونسپلٹی کے جوانوں نے گورنری میں "نحالین ایسوسی ایشن" کے تعاون سے روایتی گاؤں کے اسٹیج پر شہد کی نمائش کا اہتمام کیا۔ اس نمائش میں جو "رجال المع مردوں کا موسم گرما" میلے کا حصہ ہے میں مشہور لوک داستانوں کے شو بھی پیش کیے گئے۔ ان شوز نے میلے کی رونقوں میں اور بھی اضافہ کر دیا۔

نمائش میں دلچسپی رکھنے والے حضرات اور معیاری شہد حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی نمایاں موجودگی دیکھنے میں آئی۔ شرکا نمائش کے موقعے پرہونے والے روایتی ثقافتی پروگراموں سے بھی بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوئے۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد زائرین نے کرونا ائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات پرسختی سے عمل درآمد کیا۔


رجال المع میں منعقدہ شہد نمائش میں شہد کی اقسام اور اس کے طبی، غذائیت اور معاشی فوائد کو متعارف کرانے کے لیے بھی بھرپور رہ نمائی کی گئی۔ نمائش میں پیش کیے گئے پروگراموں میں شہد کی مکھیوں کی حفاظت اور شہد کی تیاری سے متعلق ضروری ہدایات اور طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔ رجال المع اور عسیر خطے کے مردوں کے لیے بہت سے لوک گیتوں کے شوز پیش کیے گئے اور مشہور لوک رقص بھی پیش کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔