ترکی پھر زلزلے سے لرز اٹھا، صوبہ ہاتائے میں 6.4 شدت کے جھٹکے، کئی عمارتوں کو نقصان

6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکی میں ایک بار پھر زمین لرزنے سے خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ سڑکوں پر اس  کی وجہ سےافراتفری  کا ماحول ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ترکی میں پیر کی رات دیر گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ صوبہ ہاتائے میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 6 فروری کو 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکی میں ایک بار پھر خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ زمین پر افراتفری کا ماحول ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

ترکی میں پیر کی رات دیر گئے  6.4 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے یہ شدید جھٹکے صوبہ ہاتائے میں محسوس کیے گئے ہیں۔ 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکی میں ایک بار پھر زمین لرزنے سے خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ سڑکوں پر اس  کی وجہ سےافراتفری  کا ماحول ہے۔


واضح رہے  کہ ترکی کی سرزمین ایک بار پھر کانپ گئی ہے۔ 6.4 کی شدت کے جھٹکوں نے سب کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ جانی یا مالی نقصان ہوا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ لیکن لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ وہ ابھی پچھلے زلزلے سے سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ اب ایک بار پھر تباہی سے پریشان ہیں۔ اب یہ خوف اس لیے ہے کہ پچھلا زلزلہ تباہ کن تھا۔ ویسے نیکوسیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ وہاں اس کی شدت 6.2 رہی، خیال کیا جاتا ہے کہ ترکی کی وجہ سے وہاں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ اس سے قبل بھی 6 فروری کی صبح ترکی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کا پہلا جھٹکا صبح 4.17 بجے آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.8 تھی۔ زلزلے کا مرکز جنوبی ترکی کا گازیانتپ تھا۔ اس سے پہلے کہ لوگ اس سے سنبھل پاتے، تھوڑی دیر بعد ایک اور زلزلہ آیا، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.4 تھی۔ زلزلے کے جھٹکوں کا یہ دور یہیں نہیں رکا۔ اس کے بعد 6.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس ہوا۔ ان جھٹکوں نے 11 صوبوں میں تباہی مچا دی جن میں ملاتیا، سانلیورفا، عثمانیہ اور دیاربکر شامل ہیں۔ شام 4 بجے زلزلے کا ایک اور جھٹکا محسوس ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس جھٹکے نے سب سے زیادہ تباہی مچائی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */