UAE میں ویکسی نیشن کا عمل زوروں سے چل رہا ہے، 10 فیصد آبادی کولگا ٹیکہ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں دو ہزار 998 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

وبائی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پوری دنیا میں ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس عمل کو آگے بڑھانے کےلئے خود امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اپبے ویکسین لگوایا ۔ایسے ہی اسرائیل کےوزیر اعظم اورسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی کورونا کا ٹیکہ لگوایا ۔

جان لیوا کووڈ19 سے بچاؤ کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت صحت پورے ملک میں کورونا ویکسین کی ویکسی نیشن قومی مہم جاری رکھے ہوئے ہےجس کے تحت بڑی تعداد میں شہریوں کے ٹیکہ لگوانے کا کام چل رہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 ہزار 859 افراد نے کورونا ویکسین کی خوراک لی ہے، جس کے نتیجے میں امارات میں ویکسین لینے والوں کی کل تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 556 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک متحدہ عرب امارات کی مجموعی آبادی کے 10 فیصد افراد کورونا ویکسین لگوا چکی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں دو ہزار 998 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی تعداد دو لاکھ 27 ہزار 702 ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 68 ہزار 770 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔

قومی آواز اب ٹیلیگرام پر پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


next