سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 1104، اب تک 3 افراد ہلاک

سعودی عرب میں کرونا وائرس سے کوئی نئی اموات ریکارڈ نہیں کی گئیں جبکہ مزید دو مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جمعہ کی شام تک مملکت میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 92 نئے کیسوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کرونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1104 ہوگئی ہے۔ نئے سامنے آنے والے مریضوں میں 10 غیر ملکی شامل ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرونا کے نئے معاملوں میں الریاض کے 46، مدینہ منورہ کے 19، قطیف 10، جدہ کے 7، دمام 4 اور بریدہ، ظہران میں دو اور الھفوف اور الخبر میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1104 ہوگئی ہے۔ ان میں سے بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ چھ کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔


سعودی عرب میں کرونا وائرس سے کوئی نئی اموات ریکارڈ نہیں کی گئیں جبکہ مزید دو مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کے مشتبہ 45 ہزار مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔

امتحانات شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان

دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے امتحانات کا شیڈول تبدل نہیں ہوگا۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ فاصلاتی تعلیم کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ طلباء کے امتحانات کے لیے آن لائن امتحانات کے ساتھ مختلف آپشن موجود ہیں۔ اس حوالے سے 10 رمضان المبارک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ فی الحال امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے کا کوئی پروگرام نہیں۔


وزارت تعلیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طلباء کی تعلیم کا تسلسل ان کی پہلی ترجیح ہے۔ وہ کرونا کی وباء کی وجہ سے طلباء کا سال ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طلباء اور طالبات کو فاصلاتی تعلیم کے طریقہ کار پر سختی سے کاربند رہنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔