ووٹر ادھیکار یاترا: بہار کی سڑکوں پر عوام کا سیلاب، ’ووٹ چوری‘ کے خلاف گونجتے نعرے...دیکھیں تصویریں

قومی آواز بیورو

راہل گاندھی نے یاترا کے 13ویں دن پھر بی جے پی پر ووٹ چوری کا الزام دہراتے ہوئے کہا— ’’عوام کی آواز کبھی دبائی نہیں جا سکتی۔‘‘

جلسے میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’65 لاکھ ووٹ کاٹنے کی سازش ہوئی ہے، لیکن بہار کے لوگ اپنا حق چھیننے نہیں دیں گے۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا، ’’بہار کی عوام اب کسی قیمت پر ووٹ چوری نہیں ہونے دے گی، یہ ان کا حق اور ان کی پہچان ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا— ’’بچہ بچہ جانتا ہے کہ ووٹ چوری ہو رہی ہے، اب عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے۔‘‘

ووٹر ادھیکار یاترا کے دوران راہل گاندھی نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلیائے عقیدت پیش کئے

جلسے میں عوام نے نعرے لگائے— ’’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘‘، ماحول جوش و خروش سے گونج اٹھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined