ووٹر ادھیکار یاترا کا 12واں دن...دیکھیں تصویری جھلکیاں

قومی آواز بیورو

بہار میں کانگریس کی ’ووٹردھیکار یاترا‘ اپنے 12ویں دن سیتامڑھی پہنچی، جہاں راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ بولا

راہل گاندھی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں عوام کے حقِ رائے دہی کو چھیننے کی سازش کی جا رہی ہے

راہل گاندھی نے کہا، ’’ہم کسی بھی قیمت پر ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، کیونکہ یہی عوام کی اصل پہچان ہے۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی کی ووٹ چوری پکڑی جا چکی ہے۔ جب سب ثبوت سامنے ہیں، وہ خاموشی ہیں: راہل گاندھی

’اگر ووٹ چوری معمول بن جائے تو جمہوریت اپنی اصل روح کھو دیتی ہے: راہل گاندھی

یاترا کے دوران راہل گاندھی نے سیتامڑھی میں واقع جانکی دیوی کے مندر میں درشن کئے

راہل گاندھی کے مطابق انہوں نے مندر میں درشن کے دوران دعا کی کہ ملک میں امن، انصاف اور مساوات قائم رہے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

ووٹر ادھیکار یاترا کا 12وں دن، سیتامڑھی سے بیتیا تک جائے گا قافلہ