دہلی میں مانسون نے دی دستک، کئی مقامات پر جھماجھم بارش، گرمی سے ملی راحت

قومی آوازبیورو

قومی راجدھانی دہلی میں جمعرات کی صبح جھماجھم بارش ہوئی اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں مانسون کا آغاز ہو گیا۔
جنوبی دہلی کے کچھ حصوں ایسٹ آف کیلاش، شمال مشرق میں براڑی، مشرقی دہلی میں شاہدرہ، پٹپڑگنج اور وسطی دہلی میں آئی ٹی او کراسنگ اور انڈیا گیٹ کے علاقہ میں بارش درج کی گئی۔
آئی ایم ڈی نے جمعرات یا جمعہ میں مانسون کی پہلی بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔
آئی ایم ڈی نے 30 جون کو شہر میں درمیانی درجہ کی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ’آرنج الرٹ‘ جاری کیا ہے۔
یکم جولائی تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 33-34 ڈگری سیلسیس تک آ سکتا ہے۔
دہلی میں لگاتار ہو رہی بارش کے سبب کچھ پروازوں کے رخ تبدیل کئے گئے ہیں۔
دہلی ایئرپورٹ پر پرواز کے اترنے سے قبل ہی ایک طیارے کو امرتسر اور دوسرے کو جے پور کے لئے ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Jun 2022, 2:53 PM IST

آئی ایم ڈی نے اعلان کر دیا ہے کہ قومی راجدھانی دہلی میں مانسون کی آمد ہو چکی ہے۔ تمام تصاویر قومی آواز / وپن