کانگریس صدر سونیا گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شرکت...تصویری جھلکیاں
قومی آواز بیورو
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کے روز کرناٹک کے منڈیا ضلع میں 'بھارت جوڑو یاترا' میں شرکت کی اور راہل گاندھی اور دیگر 'بھارت یاتریوں' کے ساتھ پیدل سفر کیا
سونیا نے منڈیا ضلع کے ڈاک بنگلہ علاقے سے پد یاترا کا آغاز کیا، وہ پہلی بار 'بھارت جوڑو یاترا' میں شامل ہوئیں
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا، "یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ سونیا گاندھی جی اس یاترا میں شامل ہوئی ہیں۔ اس سے کرناٹک میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
راہل گاندھی اور کئی دوسرے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے 'بھارت جوڑو یاترا' شروع کی تھی، یہ یاترا کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی
راہل سمیت ان 119 لیڈروں کو 'بھارت یاتری' کہا جا رہا ہے، جو پد یاترا کرتے ہوئے کشمیر جائیں گے